سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں مختلف محکموں کے انجینئرز کی ہڑتال

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں مختلف محکموں کے انجینئرز کی ہڑتال بدستور جاری، اربوں روپے مالیتی ترقیاتی سکیموں پر سرکاری نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے کام ٹھپ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف سرکاری محکموں میں تعینات انجینئر سٹاف نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر کام چھوڑ ہڑتال کررکھی ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف محکموں کے توسط سے سیوریج، سڑکات، سولنگ، واٹر سپلائی جیسے متعدد اربوں روپے مالیتی منصوبے ٹائم پیریڈ کو سامنے رکھتے ہوئے مکمل کئے جارہے ہیں۔ ان منصوبوں پر سرکاری محکموں کی طرف سے نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے سکیموں کے معیار اور کوالٹی پر خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *