شہریوں کے بنیادی حقوق کو سامنے رکھتے ہوئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہریوں کے بنیادی حقوق کو سامنے رکھتے ہوئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کے مختص بلدیاتی اداروں کے بجٹ کو استعمال کرنے کیلئے باضابطہ طور پر منظوری جاری، 5 جنوری 2020ء تک ڈویلپمنٹ کی مد میں رکھے جانے والے اربوں روپے استعمال نہ کرنے والے اداروں کے فنڈز ضبط کرلیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے 7 نومبر سے نئے بلدیاتی سیٹ اپ کو سامنے رکھتے ہوئے میٹروپولٹین، میونسپل کارپوریشنز اور ضلع کونسل سمیت ٹاؤن کمیٹیوں کے چیف آفیسر کے نام جاری مراسلے میں حکم دیا ہے کہ وہ اپنے بلدیاتی اداروں کے ذریعے شہریوں کی سیوریج، نالیوں، سٹریٹ لائٹس، سولنگ، ٹف ٹائل سمیت دیگر بنیادی ترقیاتی کاموں کے مختص بجٹ کو قانونی حیثیت سے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس بجٹ میں استعمال کی جانے والی سکیموں کو 5 جنوری 2020ء سے قبل مکمل کیا جاسکتا ہے۔ بصورت دیگر رہ جانے والی سکیموں اور بجٹ میں مخصوص ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز منجمد ہوجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *