ضلع کونسل کے سینکڑوں ملازمین حکومتی ناقص پالیسی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل کے سینکڑوں ملازمین حکومتی ناقص پالیسی کے باعث دفاتر میں بدستور نئی تعیناتی کیلئے منتظر، گپ شپ اور قیاس آرائیاں کرکے گھروں کو جانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے نئے بلدیاتی نظام کے تحت ضلعی سطح پر ضلع کونسل کو ختم کرکے تحصیل کونسل کا درجہ دیئے جانے کے بعد تاحال ضلع کونسل کے سابقہ فرائض انجام دینے والے سینکڑوں ملازمین کو نئی تعیناتیوں کا حکم جاری نہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین نہ صرف شش و پنج میں مبتلا ہیں بلکہ سارا دفاتر میں گپ شپ اور قیاس آرائیاں کرکے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *