لاکھوں روپے کی لاگت سے کوڑا کرکٹ کیلئے لگائے جانے والے ڈسٹ بین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کی طرح سرگودھا شہر میں بھی کوڑا کرکٹ کیلئے لگائے جانے والے لاکھوں روپے کی لاگت سے ہزاروں ڈسٹ بین مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، درجنوں نشئیوں کی خوراک بن گئے۔ منصوبہ ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے درجنوں شہروں میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے توسط سے کروڑوں روپے خرچ کرکے ڈسٹ بین نصب کرنے کا منصوبہ مکمل کیا گیا تھا۔ لیکن اس منصوبہ میں مناسب حکمت عملی اور محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ نہ صرف بری طرح فلاپ ہوگیا بلکہ سرگودھا کی مین شاہراہوں، بازاروں اور سرکاری دفاتر کے اندرون و بیرون رکھے جانے والے ہزاروں ڈسٹ بین میں سے بڑی تعداد نہ صرف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی بلکہ درجنوں نشئیوں کی خوراک بھی بن گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *