میئر ہاؤس سمیت ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ استعمال نہ کرنے پر میونسپل کارپوریشن اور کمشنر آفس کے افسران کے مابین کشیدگی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) میئر ہاؤس سمیت ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ استعمال نہ کرنے پر میونسپل کارپوریشن اور کمشنر آفس کے افسران کے مابین کشیدگی کا ڈراپ سین، اعلی افسران کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع، تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس کے ایک اعلی آفیسر کو میونسپل کارپوریشن سے متعلقہ مالی و انتظامی معاملات کی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے ان کے پاس رہائش گاہ نہ ہونے کی وجہ سے کمشنر سرگودھا نے میئر ہاؤس کی نہ صرف باضابطہ طور پر انہیں الاٹمنٹ کا آرڈر جاری کیا بلکہ میئر ہاؤس میں رہائش پذیر میونسپل کاپوریشن کے افسران کو فی الفور رہائش خالی کرنے کا بھی حکم صادر ہوا۔ جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن اور کمشنر افسران کے مابین سخت کشیدگی پیدا ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اس کشیدگی کے باعث نہ صرف شہر بھر میں ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے بلکہ صفائی اور سیوریج میں مدد دینے والی مشینری بھی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کھڑی ہوگئی اور اس کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن کے ایک آفیسر نے میئر ہاؤس سے نہ صرف اپنا سامان گاڑی میں لوڈ کروالیا بلکہ میونسپل کارپوریشن سے تبدیل ہونے کیلئے بھی کوششیں شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سمیت اعلی افسران نے کوششیں کرکے دونوں فریقین کے مابین بالاخر معاملہ رفع دفع کروادیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *