میٹروپولٹین کارپوریشن سرگودھا میں درجنوں اعلی افسران کی خالی پوسٹوں پر تعیناتی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) میٹروپولٹین کارپوریشن سرگودھا میں درجنوں اعلی افسران کی خالی پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے بھاگ دوڑ شروع، افسران کے ارکان اسمبلی کی رہائش گاہوں پر ڈیرے ڈالنے سمیت سیکرٹریٹ چکر شروع ہوگئے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کو میٹروپولٹین کارپوریشن کا درجہ دے کر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد درجنوں اعلی پرکشش پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے متعدد محکموں کے افسران نے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔ ارکان اسمبلی کی رہائش گاہوں پر ڈیرے ڈالنے سمیت متعدد افسران نے لاہور میں باضابطہ ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *