میٹروپولٹین کارپوریشن سرگودھا میں نئے دفاتر کی تعمیر

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) میٹروپولٹین کارپوریشن سرگودھا میں نئے دفاتر کی تعمیر کیلئے تجاویز طلب، جگہ سمیت کمروں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ جلد از جلد فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے میٹروپولٹین کارپوریشن میں نئی پوسٹوں سمیت ان پوسٹوں پر افسران کی تعیناتیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ان کیلئے دفاتر اور سائلین کی مشکلات سمیت دیگر کمروں اور توسیعی بلاک تعمیر کرنے کیلئے تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ ان دفاتر کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی پر بھی غوروخوض شروع کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *