نئے بلدیاتی اداروں میں افسران کی تعداد اور پوسٹوں کی منظوری

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نئے بلدیاتی اداروں میں افسران کی تعداد اور پوسٹوں کی منظوری کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم، 3 دن کے اندر حتمی رپورٹ طلب کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں میونسپل کارپوریشن کو آبادی کے تناسب کو سامنے رکھتے ہوئے میٹروپولٹین سمیت دیگر نئے اداروں کے قیام کو سامنے رکھتے ہوئے ان میں نئی پوسٹوں پر افسران و ملازمین کی تعداد اور تعیناتی کے عمل کو فی الفور مکمل کرنے کیلئے 8 رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کے سیکرٹری فنانس پنجاب کنونئیر جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ معاون کنونیئر، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو کمیٹی کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ کمیٹی صوبہ بھر میں نئے تشکیل دیئے جانے والے بلدیاتی اداروں میں افسران و ملازمین کی تعداد اور ان کی پوسٹوں کی فہرستیں مکمل کرکے حتمی رپورٹ جاری کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *