ٹیچنگ ہسپتال کے مرکزی گیٹ کے سامنے محکمہ صحت کے افسران کی غفلت کے باعث عطائی ڈاکٹر سادہ لوح شہریوں کا علاج کررہا ہے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کے افسران کی بے حسی بدستور جاری، غریب مریضوں کو لوٹنے والے عطائیوں نے جگہ جگہ قبضوں کے بعد ٹیچنگ ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر قبضے شروع کردیئے، غیر معیاری آلات اور ناتجربہ کاری سمیت خودساختہ ادویات کے استعمال سے مردوخواتین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ حکومتی احکامات کے باوجود چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر کی عدم توجہ اور غفلت کی وجہ سے شہر کے درجنوں مقامات پر عطائیوں کی طرف سے قبضے کرکے سینکڑوں مریضوں کو مختلف بیماریوں کا علاج کرنے کی آڑ میں نہ صرف ان کو بدستور لوٹا جارہا ہے بلکہ انہیں مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے کا عمل جاری ہے۔ محکمہ صحت کے افسران ڈپٹی کمشنر اور حکام بالا کو خوش کرنے کیلئے ڈینگی اور لاروا کی مہم پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ ان کی عدم توجہ اور غفلت کے باعث عطائیوں نے ٹیچنگ ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر بھی ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *