ڈپٹی کمشنر‘ ڈی پی او کا علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ

ماڈل بازروں میں کسانوں کیلئے پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ زائد منافع خوری‘ ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کریں گے۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گل سرگودہا (12نومبر 2019)۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گل او رڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے صبح سویرے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ دونوں ضلعی افسران نے سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں کاجائزہ لیا او رنیلامی کے عمل کا بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے سبزیوں او رفروٹ کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بولی کا خود جائزہ لیاکریں او رروزانہ بروقت ریٹ مقرر کر کے ان کی بھر پورتشہیر کی جائے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ صارفین کو رعایتی نرخوں پر ا شیائے خوردونوش کی فراہمی ریاستی اداروں کی بنیاد ی ذمہ داری ہے۔ اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر سبزی او رفروٹ کی قیمتوں کو کنٹرول کیاجارہاہے۔ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جائز منافع کمانا تاجروں کاحق ہے۔

زائد منافع خوری‘ ذخیرہ اندوزی او رگراں فروشی کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ماڈل بازاروں میں بھی کسان پلیٹ فارم قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جہاں کسان براہ راست اپنی سبزیاں لا کر بغیر کسی ٹیکس یاکمیشن ادا کئے فروخت کر سکیں گے۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر تازہ سبزیاں او رفروٹ کی وافرمقدار میں د ستیابی کو یقینی بنائیں۔

ا س موقع پر ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہاکہ منڈیوں کے سیکورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔منڈیوں میں صبح آنے والے آڑھتیوں سمیت دیگر تاجروں کی بہتر آمدورفت کیلئے ٹریفک اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی خوف وخطر اپنا رزق حلال کمائیں۔ پولیس ان کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت چوکس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *