کمپری ہینسو گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام جشن اقبال کی تقریبات کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا چیئرپرسن سرگودھا

سرگودھا( )کمپری ہینسو گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام جشن اقبال کی تقریبات کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا چیئرپرسن سرگودھا بورڈ ڈاکٹر کوثر رئیس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی طلباء و طالبات نے کلام اقبال پڑھا اور ٹیبلو پیش کیئے جبکہ مقررین نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے تصور اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی تقریب میں کمپری ہینسو گروپ کے سرپرست اعلی چوہدری نوید وڑائچ، وارث ندیم وڑائچ، عرفان چوہدری، مسز بشری نوید، سینئر ہیڈ ماسٹر سید اعجاز حسین کاظمی نے خصوصی شرکت کی چیئرپرسن سرگودھا بورڈ ڈاکٹر کوثر رئیس نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیغام اقبال اور نوجوانوں کو اقبال کے شاہین بارے آگاہ کیا اس موقع پر چیئرپرسن سرگودھا بورڈ ڈاکٹر کوثر رئیس نے بچوں کی طرف سے پیش کیئے گئے ملی نغمے، ٹیبلو، اور کلام اقبال کے علاوہ اردو اور انگریزی تقاریر میں بہترین پرفارمنس پر طلباء و طالبات سمیت سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *