12 ربیع الاول کے موقع پر مذہبی انتظامات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) 12 ربیع الاول کے موقع پر مذہبی انتظامات، جلوس کے راستوں کی تزئین و آرائش و دیگر انتظامات کیلئے رکھے گئے 12 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ دھرے کے دھرے رہ جانے کا انکشاف، محرم الحرام کے دوران 60 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا بجٹ مسترد، 37 لاکھ روپے پر مشتمل اخراجات کا بل تیار کرنے کا حکم جاری، تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میونسپل کارپوریشن کے افسران کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث 12 لاکھ روپے سے زائد پر مشتمل بجٹ 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں کے راستوں کی تزئین و آرائش، چراغاں، داخلی راستوں پر مرکزی گیٹ اور دیگر انتظامات کیلئے منظور کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق افسران کی باہمی رنجش کی وجہ سے منظور کیا جانے والا بجٹ استعمال کئے بغیر نہ صرف دھرے کا دھرے رہ گیا بلکہ ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران مختلف شخصیات کے دباؤ پر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے 60 لاکھ روپے مالیتی سکیموں اور انتظامات پر مشتمل تخمینہ منظوری کیلئے پیش کیا گیا تھا لیکن اعلی سطحی سروے کمیٹی نے درجنوں سکیموں اور انتظامات کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس میں سے 23 لاکھ روپے کی کٹوتی کرکے صرف 37 لاکھ روپے کا تخمینہ برائے منظوری کیلئے بھجوانے کا حکم دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *